Monday, 13 April 2015
Wednesday, 8 April 2015
اے سی کہوٹہ کے زیر صدارت اجلاس‘ جعلی ادویات فروشوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
اے سی کہوٹہ کے زیر صدارت اجلاس‘ جعلی ادویات فروشوں
کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
بدھ, 08 اپریل 2015 07:02
کہوٹہ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے محکمہ ہیلتھ کے بنیادی مراکز صحت میں تعینات نائب قاصد ڈاکٹر نہ بنیں۔ ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانہ اور چالان کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔ بغیر لائسنس کے کم عمر رکشے اور دیگر گاڑیاں چلانے والوں کی گاڑیاں تھانہ کہوٹہ بند کر کے سخت ایکشن لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر شبیر، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ٹریفک انچارج ملک جہانگیر اور مقامی اخبارات پرنٹ اور الیکٹرونگ میڈیا بھی موجود تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ شہر میں گرلز ہائی سکول کہوٹہ تا پولیس سٹیشن کہوٹہ سڑک کی تعمیر کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مقامی تحصیل افسران کہوٹہ میں اپنی رہائش کو یقینی بنائیں۔
بلال یامین ستی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر روات پولیس کے حوالے
بلال یامین ستی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر روات پولیس کے حوالے
روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سول جج خاور رفیق نے بلال یامین کا چارہ روز جسمانی ریمانڈ روات پولیس کو دیدیاٗتھانہ روات پولیس نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی2 کہوٹہ و ناظم یو نین کونسل نڑ بلال یامین ستی ،چوہرے قتل میں ملوث دو اشتہاری بھائیوں سمیت گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ایک ملزم موقع سے فرار ،ابتدائی تفتیش کے دوارن ملزمان کا متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ،
پولیس نے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا روات پولیس کے مطابق ایس ایچ او روات انسپکٹر ملک آصف ،سب انسپکٹر اسرار اور سب انسپکٹر ظہیرالدین بابر پر مشتمل پولیس ٹیم نے گزشتہ روز تھانہ روات کے نواحی علاقہ تخت پڑی گوہڑہ گجراں کے قریب چھاپہ مار کر کار نمبریLOX789 میں بیٹھ کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے5 ڈاکوؤں سابق ناظم یو سی نڑ کہوٹہ بلال یامین ولد محمد یامین ،چار افراد کے قتل کے الزام میں اشتہاری دو بھائیوں واجد حسین ،ماجد حسین ولدملازم حسین سکنہ نڑ ،عمران بشیر سکنہ پڑیال کہوٹہ ،فہیم نواز ولد حق نواز سکنہ سکیم تھری کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 3 عدد 9 ایم ایم اور دو عدد پسٹل30 بور برآمد کر لئیے جبکہ گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ایک ملزم حفیظ سکنہ نڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ایس ایچ او روات انسپکٹر ملک آصف کے مطابق سابق ناظم ملزم بلال یامین ستی کے قبضہ سے برآمد ہونے والا پسٹل دوران ڈکیتی چھینا گیا تھا ملزمان نے فیز8 سمیت ،مورگاہ کے علاقہ میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں گرفتار رہ چکا ہے...
Friday, 3 April 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)