بلال یامین ستی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر روات پولیس کے حوالے
روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سول جج خاور رفیق نے بلال یامین کا چارہ روز جسمانی ریمانڈ روات پولیس کو دیدیاٗتھانہ روات پولیس نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی2 کہوٹہ و ناظم یو نین کونسل نڑ بلال یامین ستی ،چوہرے قتل میں ملوث دو اشتہاری بھائیوں سمیت گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ایک ملزم موقع سے فرار ،ابتدائی تفتیش کے دوارن ملزمان کا متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ،
پولیس نے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا روات پولیس کے مطابق ایس ایچ او روات انسپکٹر ملک آصف ،سب انسپکٹر اسرار اور سب انسپکٹر ظہیرالدین بابر پر مشتمل پولیس ٹیم نے گزشتہ روز تھانہ روات کے نواحی علاقہ تخت پڑی گوہڑہ گجراں کے قریب چھاپہ مار کر کار نمبریLOX789 میں بیٹھ کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے5 ڈاکوؤں سابق ناظم یو سی نڑ کہوٹہ بلال یامین ولد محمد یامین ،چار افراد کے قتل کے الزام میں اشتہاری دو بھائیوں واجد حسین ،ماجد حسین ولدملازم حسین سکنہ نڑ ،عمران بشیر سکنہ پڑیال کہوٹہ ،فہیم نواز ولد حق نواز سکنہ سکیم تھری کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 3 عدد 9 ایم ایم اور دو عدد پسٹل30 بور برآمد کر لئیے جبکہ گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ایک ملزم حفیظ سکنہ نڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ایس ایچ او روات انسپکٹر ملک آصف کے مطابق سابق ناظم ملزم بلال یامین ستی کے قبضہ سے برآمد ہونے والا پسٹل دوران ڈکیتی چھینا گیا تھا ملزمان نے فیز8 سمیت ،مورگاہ کے علاقہ میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں گرفتار رہ چکا ہے...
0 comments:
Post a Comment